Home About Us Our Mission Achievements Donations Contact Us

Join Us

New Muslims Registration

Name

Free News Letter

e-Mail

Free Magazine

Name

SMS Alert

Mob

 

Achievements

Tayyabi Islamic Public School (TIPS)

Mughal Pura Lahore

(Under Construction)

Donate Material

 

مزید مضامین

قدرت کی انوکھی تبلیغ

ثناء اللہ طیّبی

نمازِ جمعہ کی ادائیگی کو ابھی زیادہ وقت نہیں گذرا تھاکہ گہرے سانولے رنگ کاایک نوجوان کمرے میں داخل ہوا   __  اُس نے سلام کیے بغیر ہم سب سے مخاطب ہو کر کہا: مجھے ثناء اللہ سے ملنا ہے  __  میں نے کہا، آپ حکم فرمائیے، میرا نام ہی ثناء اللہ ہے  __  اُس نے بلاتوقف سلسلہ ء کلام آگے بڑھاتے ہوئے کہا  __  جناب! مجھے پیر سید صمصام علی شاہ صاحب نے آپ کے پاس بھیجا ہے  __  میں سابقہ عیسائی ہوں اور ابھی ابھی اُنہوں نے مجھے کلمہ پڑھا کردائرہ ء اسلام میں داخل کیا ہے  __  آپ مجھے سند بنا دیں تاکہ میں شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات وغیرہ بنوا لوں  __  میں نے فوراً اُٹھ کر اُسے گلے لگایا اور مبارک باد دیتے ہوئے بیٹھنے کے لیے کہا  __  پھر گفتگو آگے بڑھاتے ہوئے اُس سے کہا  __  ہر دور میں مذہب کی تبدیلی کوئی معمولی اقدام نہیںرہا  __  میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کو اسلام کی طرف کس نے مائل یا قائل کیا؟  __  ''جناب! نہ تو مجھے کسی نے اسلام کی دعوت دی ہے اور نہ کسی نے تبلیغ کی ہے''  __  اُسکے فوری جواب نے مجھے سخت حیرت میں مبتلا کر دیا اور میرے تجسس میںکئی گنا زیادہ اضافہ ہو گیا  __  چنانچہ میں نے پوچھا، پھر آپکو اسلام قبول کرنے کا خیال کیسے آیا؟  __  وہ کہنے لگا، دراصل پچھلے دو ہفتوں سے مجھے ایک عجیب واقعہ درپیش ہے  __  میں بڑی گہری نیند سوتا مگر ہر رات پچھلے پہر کسی کے ہلانے سے میری آنکھ کھل جاتی  __  ایک سفید لباس والے بابا جی مجھے صرف اتنا کہتے، ''اُٹھ ! حضرت کرماں والا شریف چل '' __  پہلے پہل میں نے اِسے کوئی خواب جانا  __  کیونکہ مجھے حضرت کرماں والا شریف سے واقفیت حاصل نہیںتھی  __  جب یہ معمول بن گیا اور مجھے یقین ہو گیا کہ یہ خواب نہیں تو میں نے اپنے ایک مسلمان دوست سے پوچھا کہ حضرت کرماں والا شریف کیا ہے؟  __  میرے دوست نے بتایا کہ یہ اوکاڑہ کے قریب ایک بزرگ کا دربار شریف ہے  __  چنانچہ کل میں نے یہاں آنے کا تہیہ کیا اور آج یہاں آ کر اسلام قبول کر لیا ہے  __  وہ نوجوان بولتا چلا جا رہا تھا  __  مگر میں سوچ رہا تھا ، اے رب کریم!  تُواپنے پسندیدہ دین کی تبلیغ کیسے انوکھے انداز میں کروا رہا ہے!!!  __  اُس نوجوان کا نام ''اکبر مسیح'' سے ''غلام اکبر'' رکھا گیااور اُس کا تعلق رینالہ خورد کے مضافات سے ہے  __ گذشتہ ماہ میں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال   کے بیان کردہ مضمون کا مطالعہ کیا تو مجھے بھی اِس ''انوکھی تبلیغ''کو شائع کرنے کا شوق پیدا ہوا  __  علاوہ ازیں حال ہی میں ایک اور خبر گردش میں آئی کہ خلائی سفر کرنے والی پہلی بھارتی خاتون'' سُنیتا''نے اسلام قبول کر لیا ہے اور وجہ یہ بتلائی کہ جب ہم خلا میں سفر کر رہے تھے تو ہم نے دیکھا کہ ساری زمین تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے  __  مگر دو نقطے چمکتے ہوئے نظر آئے جن سے روشنیاں پھوٹ رہی تھیں  __  جب ہم نے ٹیلی اسکوپ استعمال کیا تو دیکھا کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مقامات ''مکة المکرمہ '' اور ''مدینہ منورہ''ہیں  __  چنانچہ اِس حقیقت نے مجھے اسلام کے مطالعے اور قبولیت پر مجبور کر دیا  __

مزید مضامین

 

 

Best View 800X600 With Internet Explorer

New Muslim Welfare Trust (Rgd.)

1998- All Rights Reserved for AB Soft. International. Privacy Policy